0
Sunday 24 Nov 2024 20:21

پی ٹی آئی راہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں، عطا تارڑ

پی ٹی آئی راہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں، عطا تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے راہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ خود گرفتاریوں کے لیے خود رابطے کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران اسلام آباد کے کافی راستےکھلے، کچھ بند ہیں، ان کی ایک ہی ڈیمانڈ ہے، این آر او دو۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے اگرا حتجاج کرنا ہے تو اپنے صوبے میں کریں، اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ان کے احتجاج کا مقصد ان کے لیڈر کو چھوڑ دو، عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں۔ یہ سن لیں احتجاج کے دوران انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لشکر کشی کرنے والے کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کریں، ان کی کوشش ہے اکانومی کو ڈی ریل کریں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1174534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش