0
Friday 22 Nov 2024 16:07

ہم عالمی عدالت کے اسرائیل مخالف فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں، لندن

ہم عالمی عدالت کے اسرائیل مخالف فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں، لندن
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے غاصب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور معزول اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جانے کے بعد لندن نے اس حکم پر اپنے مکمل عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم آفس نے وعدہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ، اسرائیلی وزیراعظم و معزول صیہونی وزیر جنگ کی گرفتاری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق برطانوی وزیراعظم آفس کے بیان میں، عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ مذکورہ صہیونی حکام کو برطانیہ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ادھر اسٹارمر کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ برطانوی حکومت قانونی و عدالتی تقاضوں پر عمل کرتی ہے!
خبر کا کوڈ : 1174111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش