0
Friday 22 Nov 2024 01:35

ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا سانحہ کرم پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

ضلع کرم کے علاقے بگن میں مسافر کانوائے کی بسوں پر مسلح تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور پچاس سے زائد مسافروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ امن و امان کی مسلسل بدترین صورتحال علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیر داخلہ اور سکیورٹی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے، سانحہ کی تمام تر ذمہ داری کے پی کے حکومت پر عائد ہوتی ہے اور وفاقی حکومت بھی سانحہ بگن کی ذمہ دار ہے، پچاس سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے پاراچنار کا مسئلہ درپیش ہے، آج معصوم بچوں اور خواتیں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی کوئی مردانگی کی نشانی نہیں، عوام کو تحفظ کون فراہم کرے گا؟ کہاں ہے ریاست۔؟ ایک مرتبہ پھر پاراچنار کی سرزمین خون سے رنگین ہے، جمعہ کو اس سانحہ کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کی جائے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1173988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش