0
Friday 22 Nov 2024 20:32

سانحہ پارا چنار، پی پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

سانحہ پارا چنار، پی پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے سانحہ کرم پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور سانحہ کرم پر پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے تحریک التوا جمع کرائی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، وادی تیراہ، بنوں اور ضلع کرم میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس بلا کر فوری نوعیت کے مسئلے پر بحث کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلح دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچاس سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش