0
Friday 22 Nov 2024 20:51

رسول اکرم(ص) کی اطاعت نجات کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس

رسول اکرم(ص) کی اطاعت نجات کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
اسلام ٹائمز۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم(ص) کی نصرت و دین کی خدمت ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ ہے۔ دین اسلام کی خدمت کا مطلب اللہ کے دین کو پھیلانا، اس کے احکامات پر عمل کرنا اور دوسرے لوگوں تک حکمت و دانائی کیساتھ پہنچانا ہے۔ رسول اکرم (ص) کی سنت اور سیرت پر عمل کرکے ہم ان کی تعلیمات کو فروغ دیتے ہیں، یہ دین کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شیخ الاسلام ماڈل ٹائون لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمت اور نرمی کیساتھ اسلام کی دعوت دینا، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا رسول اکرم (ص) کی نصرت کا اہم پہلو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین کا علم حاصل کرکے دوسروں کو تعلیم دینا، خاص طور پر بچوں اور نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سکھانا دین کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارے۔ رسول اکرم(ص) کی شخصیت سراپا اخلاق تھی اور ہمیں بھی انہیں کی پیروی کرنی چاہے۔
خبر کا کوڈ : 1174156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش