اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے کمانڈ سنٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا کہ آج دوپہر کے وقت مقبوضہ قصبے ایکر میں صہیونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے انتظامی مرکز پر بمباری کی۔ آج کے چوتھے بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت، اس کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کی قوم کا دفاع کرنے کے سلسلے میں، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے آج جمعرات کی صبح 11:10 بجے دوسری بار الخیام کے مشرق میں صہیونی فوج کو میزائلوں کے ایک گروپ سے نشانہ بنایا۔ بعد حزب اللہ نے اپنے پانچویں بیان میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے آج شراگا اڈے پر میزائل داغے، جو صہیونی فوج کی گولانی بریگیڈ کمانڈ کا انتظامی مرکز ہے۔