اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں نے کیا قصور کیا تھا، ریاست کہاں ہے، ایف سی کی گاڑیاں ساتھ ہوتے ہوئے بھی اتنا بڑا واقع رونما ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے؟؟ کے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی۔