0
Thursday 21 Nov 2024 18:31

اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ہاتھوں گولانی بریگیڈ کی تباہی کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ہاتھوں گولانی بریگیڈ کی تباہی کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کی تباہی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیل کے معروف اخبار معاریو نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ نے اس جنگ کے دوران جو قیمت ادا کی ہے وہ اسرائیلی فوج میں کسی بھی پیادہ بریگیڈ سے زیادہ ہے۔ اس بریگیڈ کو اپنے قیام کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق گولانی بریگیڈ کے 110 اہلکار غزہ و لبنان میں مارے گئے ہیں۔ 
 
دریں اثناء کل قابض فوج نے اعتراف کیا تھا کہ گولانی بریگیڈ کا چیف آف سٹاف زخمی ہوا ہے جبکہ اسی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین کا کمانڈر بھی شدید زخمی ہے۔ ان کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے گھات لگا کر نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بریگیڈ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہولی اور نے کہا کہ یہ نقصانات 1948ء میں بریگیڈ کے قیام کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ مزید کہا گیا کہ گولانی بریگیڈ کے مرنے والوں میں 22 کمانڈرز اور افسران جبکہ 37 نام کمیشنڈ افسران شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1173935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش