0
Thursday 21 Nov 2024 17:36

عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتار جاری کیے ہیں۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری نہتے شہریوں پر حملوں، بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی وجہ سے کیے گئے۔
 
بیان کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ نیتن یاہو اور یووو گیلنٹ نے مشترکہ طور پر مذکورہ جرائم میں کردار ادا کیا، جنگ اور قتل، بھوک اور غذائی کمی کا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال، ظلم اور بربریت اور دیگر غیر انسانی سلوک شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کے وارنٹس مقتولین اور ان کے اہلخانہ کے بہترین مفاد میں جاری کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1173923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش