عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
21 Nov 2024 17:36
آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری نہتے شہریوں پر حملوں، بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی وجہ سے کیے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتار جاری کیے ہیں۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری نہتے شہریوں پر حملوں، بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی وجہ سے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ: 1173923