0
Thursday 21 Nov 2024 17:02

شیخ وقاص اکرم نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں رابطے کی تصدیق کر دی

شیخ وقاص اکرم نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں رابطے کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی جماعت سے سیاسی معاملات پر رابطے ہیں لیکن تاحال کوئی بڑی کوشش نہیں ہوئی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے عمران خان نے بیان میں کہا تھا کہ اہداف کے بارے میں اگر کوئی رابطہ ہوتا ہے تو اس سے بات چیت کریں۔ اس سے قبل وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی انتظامی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے معمول کی گفتگو ہوتی رہتی ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کارکن آئیں گے اور اسلام آباد میں مطالبات پورے ہونے تک دھرنا دیا جائے گا۔ اسلام آباد پہنچ کر یہ سب کچھ یہاں دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا، جو مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گا۔ 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر صوبے اور ضلعے سے ایم این ایز اور ایم پی ایز لوگوں کی مخصوص تعداد کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کر مؤخر کرنے کا کوئی جواز نہیں موجود۔ ’عمران کان نے اعلان کیا ہے تو احتجاج ہو گا اور مطالبات کے پورے ہونے تک ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1173908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش