شیخ وقاص اکرم نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں رابطے کی تصدیق کر دی
21 Nov 2024 17:02
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی جماعت سے سیاسی معاملات پر رابطے ہیں لیکن تاحال کوئی بڑی کوشش نہیں ہوئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی جماعت سے سیاسی معاملات پر رابطے ہیں لیکن تاحال کوئی بڑی کوشش نہیں ہوئی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے عمران خان نے بیان میں کہا تھا کہ اہداف کے بارے میں اگر کوئی رابطہ ہوتا ہے تو اس سے بات چیت کریں۔ اس سے قبل وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی انتظامی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے معمول کی گفتگو ہوتی رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173908