اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے حلقہ حضرت بل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی سلمان ساغر نے نئی ریزرویشن پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان ساگر نے سرینگر میں اپنی پہلی اسمبلی تقریر میں اس پالیسی کو ناقص قرار دیا اور مستحق طبقوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی خاطر فوری اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل اور بجلی کی قلت، پانی کے بحران اور بے روزگاری سمیت دیگر اہم علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے متوازن رویے اور سرکاری اور نجی شعبوں میں باہمی تعاون پر زور دیا۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے حالیہ قرارداد کا ذکر کرتے ہوئے سلمان ساگر نے کہا کہ ان کی پارٹی آئینی ضمانتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قانونی ذرائع کو استعمال کرے گی۔