0
Wednesday 13 Nov 2024 16:41

اقبالؒ کے افکار ہمیشہ کی روشنی اور رہنمائی ہیں، ڈاکٹر خورشید رضوی

اقبالؒ کے افکار ہمیشہ کی روشنی اور رہنمائی ہیں، ڈاکٹر خورشید رضوی
اسلام ٹائمز۔ الحمراء آرٹس کونسل میں بیاد اقبال کی پروقار اور بارونق تقریب ،،الحمرا ہال نمبر 1 اقبال شناسی کی تشنگی رکھنے والوں سے بھر گیا۔ ملک پاکستان کی معتبر ،معروف اور نامور شخصیات نے بطور مقرر شرکت کی۔ ڈاکٹر خورشید رضوی، ذوالفقار احمد چیمہ ،ڈاکٹر حمیرا شہباز سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔تقریب کا انعقاد علامہ اقبال کونسل اور الحمرا آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خیالات پیش کیے اور نسل نوء کو اقبال کی مستحکم شخصیت سے آشنائی دی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اقبال ؒکا پیغام نئی نسل کے بہتر مستقبل اور انسانیت کی فلاح کیلئے مشعل راہ ہے۔ اقبال کی روحانی شاعری اور فلسفہ معاشرتی اقدار میں خوبصورتی کی ضمانت ہے۔ اقبال کے افکار ہمیشہ کی روشنی اور رہنمائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا خواب ایک متحد منظم اور مستحکم اسلامی معاشرے ہے۔اقبال ؒکی شاعری ہماری نسل کیلئے قومی اور عظیم ورثہ ہے، جس کو معاشرے میں عام کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہیے۔ سید تنویر عباس تابش نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1172380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش