0
Wednesday 13 Nov 2024 17:42

حزب اللہ مزید مضبوط جبکہ اسرائیل کی صلاحیتیں کمزور ہو رہی ہیں، صیہونی میڈیا کا اعتراف

حزب اللہ مزید مضبوط جبکہ اسرائیل کی صلاحیتیں کمزور ہو رہی ہیں، صیہونی میڈیا کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو شکست نہیں دے سکا، حزب مزید مضبوط ہو رہی ہے اور اسرائیل کی صلاحیتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ اسرائیل ہیوم اخبار کے عسکری امور کے نمائندے نے "چینل 12" کو بتایا "اسرائیل نے ابھی تک حزب اللہ کو شکست نہیں دی ہے اور یہ کہ معاملہ ختم نہیں ہوا ہے۔" چینل 12 نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اس میں کوئی شک نہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسرائیل کی کامیابیاں کم ہوتی جا رہی ہیں، جب کہ حزب اللہ کی کامیابیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
 
اسی طرح صیہونی ریاست کے اسٹریٹجک مشیر بارک ساری نے مذکورہ چینل کو بتایا کہ "حزب اللہ ایک طویل جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، اور یہ کہ اسرائیل حزب اللہ کے مقابلے میں کم جنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ وہ حالات کو کم وقت میں معمول پر آنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی کہ حزب اللہ "اسرائیل کی طرف روزانہ 200 اور اس سے زیادہ میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔"
 
اسرائیلی میڈیا نے کل منگل کے روز تسلیم کیا کہ "حزب اللہ اب بھی اپنی میزائل صلاحیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اور شمال کے لاکھوں شہری اسے محسوس کرتے ہیں، اور نقصان بڑھ رہا ہے۔" اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کی طرف سے مسلسل اور پھیلتی ہوئی آگ کے درمیان شمالی بستیوں کی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے آبادکار گھروں کو واپس جانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش