اسلام ٹائمز۔ آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے مقابلے میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی نے کہا کہ قبضہ مافیا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کو کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے مقابلے میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا۔ محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں رنگ روڈ اور کوسٹل ہائی وے کیلئے آباد کو موقع دیا جائے، شہر قائد کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کام کرے، اہلیان کراچی ساتھ دیں گے، کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری سے وفاق کو 3 گنا زیادہ ٹیکس حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایس آر بی کو سالانہ 180 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، جس میں کراچی کا حصہ 97 فیصد ہے، کراچی کا پہیہ چلنے سے وفاق اور سندھ کے پہیے بھی چلیں گے۔