0
Wednesday 13 Nov 2024 12:28

ہم غزہ کی صورتحال میں بہتری کے صیہونی اقدامات بارے امریکی دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، حماس

ہم غزہ کی صورتحال میں بہتری کے صیہونی اقدامات بارے امریکی دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں ابتر انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے غاصب و قابض صیہونی رژیم کے مبینہ اقدامات کے بارے جاری ہونے والے امریکی دعوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے مذمتی بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ان دعووں کو، سفاک صہیونی رژیم کی جانب سے گزشتہ 1 سے زائد کے عرصے سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی شراکت داری کا اعتراف گردانتے ہیں۔ عرب چینل المیادین کے مطابق حماس کا کہنا تھا کہ مذکورہ امریکی دعوے؛ نسلی تطہیر کی انسانیت سوز کارروائیوں، وسیع قتل عام اور فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے، جو گزشتہ 35 روز سے کھلے بندوں شمالی غزہ میں جاری ہے، پر مبنی اسرائیلی دشمن کے بھیانک اقدامات میں ''امریکہ کی مکمل شراکت داری'' کی تصدیق کرتے ہیں۔ حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹیں امریکہ کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مکمل تصدیق کرتی ہیں کہ (غزہ کی پٹی کا) شمال اور غزہ کی پٹی کے دیگر علاقے قحط کی حد تک پہنچ چکے ہیں!

حماس نے تاکید کی کہ امریکی حکومت؛ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور قراردادوں میں صرف اس مقصد سے خلل ڈال رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جارحیت و جنگی جرائم کے ارتکاب کے لئے غاصب (اسرائیلی) دشمن کو مزید وقت اور سنہرا موقع فراہم کر سکے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید کہا ک غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم میں امریکہ کی مکمل شراکت داری ہماری فلسطینی قوم کے مزاحمتی ارادے کو کسی صورت توڑ نہیں سکتی بلکہ یہ؛ استقامت، جدوجہد اور ثابت قدمی پر مبنی ان کے اور ان کی دلیرانہ مزاحمت کے عزم میں مزید اضافے کا باعث ہے!!
خبر کا کوڈ : 1172348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش