0
Wednesday 13 Nov 2024 12:45

اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ کو آبادی سے خالی کرنا ہے، الجزائر کا انتباہ

اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ کو آبادی سے خالی کرنا ہے، الجزائر کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے عمار بن جامع نے غزہ کی پٹی میں فوری و غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال تباہ کن و خوفناک ہے عمار بن جامع نے کہا کہ اسرائیل، اس تنگ سی (غزہ کی) پٹی کے پورے شمالی حصے کو مکمل طور پر آبادی سے خالی کر دینا چاہتا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی- انروا (UNRWA) پر پابندی لگانے کا فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا ہے جبکہ غزہ میں ابتر انسانی صورتحال حادثاتی طور پر پیش نہیں آئی بلکہ یہ قابض صیہونی رژیم کی جانب سے مسلط کی گئی ''محرومیت کی عمدی پالیسی'' کا نتیجہ ہے!! انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بغیر کسی پیشگی شرط کے فوری جنگ بندی کا قیام ضروری ہے!
خبر کا کوڈ : 1172350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش