0
Monday 11 Nov 2024 12:33

عمران خان کا نام نشر کرنے کیلئے کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا، پیمرا

عمران خان کا نام نشر کرنے کیلئے کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا، پیمرا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پیمرا نے اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرا دیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں پیمرا نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ درخواست گزار نے پیمرا کی جانب سے ایسے کسی حکم سے متعلق ثبوت نہیں دیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ وہ کبھی بھی تشریف نہیں لائے۔ انہوں نے صرف درخواست دائر کرنا ہوتی ہے۔ اس کیساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1171916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش