0
Monday 11 Nov 2024 12:29

جوبائیڈن کی ساحل سمندر پر ''عجیب چہل قدمی'' عالمی میڈیا پر وائرل

جوبائیڈن کی ساحل سمندر پر
اسلام ٹائمز۔ 81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ساحل سمندر پر ''عجیب'' چہل قدمی سے متعلق نئی ویڈیو عالمی خبروں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے ایک طنزیہ کلپ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی صدارت کا بیشتر حصہ ساحل سمندر پر گزارنے کے باوجود بھی امریکی صدر کے لئے ریت پر چلنا بہت مشکل نظر آ رہا ہے جس کے دوران وہ ٹھوکریں کھاتا اور لڑکھڑاتا دکھائی دیتا ہے۔ اپنی ایک طنزیہ سرخی میں اسپتنک نے لکھا: ''بائیڈن کی ریت کے ساتھ جنگ''
اس ویڈیو میں بائیڈن کو اپنے آبائی شہر ڈیلاویئر کے ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ امریکی صدر کو چہل قدمی کے دوران بمشکل اپنا توازن برقرار رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش