جوبائیڈن کی ساحل سمندر پر ''عجیب چہل قدمی'' عالمی میڈیا پر وائرل
11 Nov 2024 12:29
ساحل سمندر کی ریت پر امریکی صدر کی عجیب و غریب چہل قدمی اور توازن برقرار نہ رکھ پانے سے متعلق تازہ ویڈیو عالمی میڈیا کا موضوع بن چکی ہے
اسلام ٹائمز۔ 81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ساحل سمندر پر ''عجیب'' چہل قدمی سے متعلق نئی ویڈیو عالمی خبروں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے ایک طنزیہ کلپ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی صدارت کا بیشتر حصہ ساحل سمندر پر گزارنے کے باوجود بھی امریکی صدر کے لئے ریت پر چلنا بہت مشکل نظر آ رہا ہے جس کے دوران وہ ٹھوکریں کھاتا اور لڑکھڑاتا دکھائی دیتا ہے۔ اپنی ایک طنزیہ سرخی میں اسپتنک نے لکھا: ''بائیڈن کی ریت کے ساتھ جنگ''
خبر کا کوڈ: 1171915