0
Monday 11 Nov 2024 12:21

امریکی غلامی کیخلاف لڑنیوالوں نے امریکی جھنڈا اٹھا لیا، عظمیٰ بخاری

امریکی غلامی کیخلاف لڑنیوالوں نے امریکی جھنڈا اٹھا لیا، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جنہوں نے امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنا تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈاپور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننے کو تیار نہیں، نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے، نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش