0
Sunday 10 Nov 2024 18:19

جنگ بندی کے معاملے پر اسرائیلی وزیر کیجانب سے ماسکو کا خفیہ دورہ

جنگ بندی کے معاملے پر اسرائیلی وزیر کیجانب سے ماسکو کا خفیہ دورہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹریٹجک امور کے صیہونی وزیر رون ڈرمر (Ron Dermer) نے گزشتہ ہفتے روس کا ایک خفیہ دورہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رون ڈرمر، غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے نمائندے کے طور پر، لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کے حوالے سے موجودہ مذاکرات کا ذمہ دار قرار پایا ہے۔ صیہونی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ممکنہ جنگ بندی معاہدے میں "روس" کی جانب سے ایک "اہم کردار" ادا کئے جانے کی توقع ہے لیکن اس مسئلے کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ رون ڈرمر آج ہی 4 دنوں کے اپنے دورے پر واشنگٹن بھی روانہ ہو جائے گا جہاں جنگ بندی معاہدے کی ابتدائی تیاری کے لئے حتمی مشاورت کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی چینل 12 نے دعوی کر رکھا ہے کہ تل ابیب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش ہونے کے خوف سے، شمالی محاذ پر جنگ بندی کے معاہدے پر غور کر رہا ہے جبکہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے حساس ٹھکانوں کے خلاف جاری حملوں میں تیزی آئی ہے جن میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ ہفتے ہی تل ابیب کے جنوب میں واقع، انتہائی حفاظت شدہ و اہم اسرائیلی فوجی اڈے تسرفین کو اپنے نئے و تباہ کن بیلسٹک میزائل فتح 110 کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کو مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم کی گئی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1171794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش