اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کے بعد ایک اہم پیشرفت کے طور پر سعودی آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے غیر معمولی ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی آرمی چیف جنرل فیاض بن حمید الولی نے تہران میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری سے ملاقات کی ہے۔ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الولی آج دوپہر کو اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے اور جنرل باقری سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق دفاعی سفارتکاری کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کی توسیع اس ملاقات کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔