اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی اور تاریخی واپسی پر مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو زبردست فتح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو اولین ترجیح دے گی اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔