اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو و وزیرجنگ یوایو گیلنٹ کے درمیان وہ ملاقات جس میں یوایو گیلنٹ کو برطرف کیا گیا، صرف 3 منٹ تک ہی جاری رہی جس دوران کے نیتن یاہو نے یوایو گلنٹ کو اس کی برطرفی کا خط ذاتی طور پر اس کے حوالے کیا۔
ادھر صہیونی ای مجلے واللا نے بھی صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو، جوائنٹ
چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ ہرزی ہالوی اور شاباک کے سربراہ رونن بار کو بھی برطرف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں یوایو گیلنٹ کی برطرفی کے بعد نیتن یاہو کا برملا اعتراف کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور گیلنٹ کے درمیان مزید اعتماد باقی نہیں رہا تھا اور اسی وجہ سے میں نے اس کی جگہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ردوبدل کے بعد اب صیہونی کابینہ میں گدعون ساعر
(Gideon Sa'er) کو نیا وزیر خارجہ منتخب کیا گیا ہے۔