0
Wednesday 6 Nov 2024 17:01

پختونخوا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں 290 مقدمات زیر التواء

پختونخوا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں 290 مقدمات زیر التواء
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کی تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں دہشت گردی کے مختلف نوعیت کے 290 مقدمات زیر التواء ہیں، سب سے زیادہ 192 مقدمات پشاور کی اے ٹی سی میں زیر التوا ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کی اے ٹی سی عدالت نمبر ایک میں 64، اے ٹی سی پشاور عدالت نمبر 2 میں 51 جب کہ اے ٹی سی پشاور کی عدالت نمبر 3 میں 71 مقدمات زیر التوا ہیں۔ پشاور کی ان تینوں عدالتوں میں 190 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
 
دوسرے نمبر پر مردان کی اے ٹی سی عدالت میں 24 مقدمات زیر التوا ہیں، اسی طرح تیمر گرہ اے ٹی سی میں 20، کوہاٹ میں 19 اور ایبٹ آباد کی اے ٹی سی میں 17 مقدمات زیر التوا ہیں۔ سوات کی 2 اے ٹی سی کورٹس میں 6، بنوں میں 5 مقدمات زیر التوا ہیں۔ ڈی آئی خان اور بونیر کی اے ٹی سی کورٹس میں 2، 2 اور ملاکنڈ بٹ خیلہ کی اے ٹی سی میں 3 مقدمات زیر التواء ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش