0
Wednesday 6 Nov 2024 16:01

وزیر اعظم کا دورہ گلگت، اہم منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعظم کا دورہ گلگت، اہم منصوبوں کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، دورے کے دوران انہوں نے علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد علاقائی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور 2022ء کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی ہے۔ وزیرِ اعظم نے غذر ضلع کے بُبر گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے نو تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کی عوامی خدمت کے عزم کا مظہر ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
 
اس کے علاوہ، وزیرِ اعظم نے نلتر ایکسپریس وے، ہنزہ میں گریٹر واٹر سپلائی پراجیکٹ، اور عطا آباد جھیل پر 54 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے منصوبے بھی افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں سے نہ صرف گلگت بلتستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ علاقے میں معاشی ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان منصوبوں سے علاقے کے عوام کو معاشی اور سماجی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1171091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش