0
Wednesday 6 Nov 2024 16:57

بلوچستان حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، ترجمان

بلوچستان حکومت  اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین معاہدے کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ معاہدے میں عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔ اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ پر گفت و شنید جاری ہے۔ اب تک صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پی پی ایل انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں صوبے اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جائے۔ عالمی اور ملکی معیار کے مطابق پی پی ایل سائٹ علاقوں کی سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کی پابند ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی پی ایل کے سربراہ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی حکومت کا واضح موقف رکھا ہے۔ لیز معاہدہ میں توسیع عوامی خواہشات سے مشروط اور عوامی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1171099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش