0
Wednesday 6 Nov 2024 15:26

یوآف گیلنٹ کی برطرفی اسرائیل کے سنگین بحران کو ظاہر کرتی ہے، فلسطینی استقامتی محاذ

یوآف گیلنٹ کی برطرفی اسرائیل کے سنگین بحران کو ظاہر کرتی ہے، فلسطینی استقامتی محاذ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین موومنٹ نے کہا کہ مجرم "یوآف گیلنٹ" جا چکا ہے لیکن مقاومت باقی ہے۔ اس فلسطینی گروہ نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گرد وزارت جنگ سے مجرم "یوآف گیلنٹ" کی برطرفی اس کے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈالے گی۔ بلکہ یوآف گیلنٹ، صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی سربراہی میں فلسطین و لبنان میں ہزاروں بے گناہوں کے ناحق خون کا ذمہ دار ہے۔ یوآف گیلنٹ کی برطرفی اسرائیل کو درپیش سنگین بحران کی نشان دہی کرتی ہے۔ اس فلسطینی موومنٹ نے مزید کہا کہ یہ برطرفی ہماری عوام کے خلاف جارحیت کے تسلسل، چہرے کی تبدیلی اور قیدیوں کے کسی بھی معاہدے سے نتین یاہو کے فرار کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب نتین یاہو نے یوآف گیلنٹ کو وزارت جنگ سے برطرف کر دیا۔ اپنے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے نتین یاہو نے کہا کہ جنگ کے دوران وزیراعظم اور وزیر جنگ کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم رہنی چاہئے۔ جب کہ ہمارے درمیان اعتماد کا رشتہ گزشتہ کئی مہینوں سے ٹوٹ چکا تھا۔ ہمارے درمیان جنگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کافی بد اعتمادی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1171086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش