0
Tuesday 5 Nov 2024 13:41

صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام تجویز کیا تھا۔ زرتاج گل، نوید عامر  اور دیگر ممبران نے حامد رضا کے نام کی تائید کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1170838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش