صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب
5 Nov 2024 13:41
ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام تجویز کیا تھا۔ زرتاج گل، نوید عامر اور دیگر ممبران نے حامد رضا کے نام کی تائید کر دی۔
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام تجویز کیا تھا۔ زرتاج گل، نوید عامر اور دیگر ممبران نے حامد رضا کے نام کی تائید کر دی۔
خبر کا کوڈ: 1170838