0
Tuesday 22 Oct 2024 23:45

وکلاء یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کیخلاف تحریک چلائیں گے، حامد خان

وکلاء یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کیخلاف تحریک چلائیں گے، حامد خان
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے کی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ آؤٹ آف ٹرن دو بار چیف جسٹس تعینات کیے گئے، جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلا کے ساتھ مل کر نئے چیف جسٹس کے لیے اس تعیناتی کے خلاف تحریک چلائیں گے، توقع ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل نے مزید کہا کہ یہ اقدام عدالت عظمیٰ کو تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، وکلاء میں اگر کوئی تقسیم ہوئی تو بار کے اگلے الیکشن میں سامنے آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1168073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش