0
Wednesday 23 Oct 2024 00:53

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے، خواجہ آصف

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی، ہم نے طے کیا ہے کہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ایک ووٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں آیا، دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1168064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش