QR CodeQR Code

وکلاء یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کیخلاف تحریک چلائیں گے، حامد خان

22 Oct 2024 23:45

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل کا کہنا تھا کہ ہم وکلا کے ساتھ مل کر نئے چیف جسٹس کیلئے اس تعیناتی کیخلاف تحریک چلائیں گے، توقع ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے کی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ آؤٹ آف ٹرن دو بار چیف جسٹس تعینات کیے گئے، جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلا کے ساتھ مل کر نئے چیف جسٹس کے لیے اس تعیناتی کے خلاف تحریک چلائیں گے، توقع ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل نے مزید کہا کہ یہ اقدام عدالت عظمیٰ کو تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، وکلاء میں اگر کوئی تقسیم ہوئی تو بار کے اگلے الیکشن میں سامنے آجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1168073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168073/وکلاء-یحیی-ا-فریدی-کی-تعیناتی-کیخلاف-تحریک-چلائیں-گے-حامد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com