0
Wednesday 23 Oct 2024 01:05

پاک بھارت کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع

پاک بھارت کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت نے کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع کردی۔ کرتار پور ذرائع کے مطابق معاہدے میں توسیع 5 سال کے لئے کی گئی، کوریڈور چلانے کا معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو 5 سال کے لئے کیا گیا تھا، توسیع کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے کی گئی۔ دوسری جانب کرتار پور ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدہ ہندوستان سے آنے والے زائرین کو ویزہ فری رسائی کی پیشکش کرتا ہے، معاہدے سے زائرین گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کے مقدس مقام کا دورہ کر سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ کرتار پور راہداری سکھ برادری کی ان کے سب سے زیادہ قابل احترام مذہبی مقامات میں سے ایک تک رسائی کی دیرینہ خواہشات کو پورا کرتی ہے۔ اقدام پاکستان کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔ کرتار پور ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقدام کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کرتار پور راہداری پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کے گاؤں کرتار پور اور انڈیا کے ضلع گورداس پور کے علاقے نانک صاحب کے درمیان راستے کو کہا جاتا ہے، ڈیرہ نانک صاحب اور گوردوارہ کرتار پور کے درمیان قریباً 4 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1168065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش