0
Wednesday 23 Oct 2024 02:10

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، فیصل واوڈا

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ سیاسی راہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا میرا خیال ہے جسٹس منصور علی شاہ آئینی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی کا موقف تھا سنیئر ترین کو چیف جسٹس بنایا جائے، تحریک انصاف والے پارلیمانی کمیٹی سےبھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے پلان کے مطابق واک آؤٹ کیا ہے۔ اراکین اسمبلی سے متعلق پیسوں اور تشدد کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، آئینی ترمیم کے ذریعے ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا قانون پارلیمنٹ نے واپس لے لیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر اراکین اسمبلی کمپرومائز ہے، یہ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ تحریک انصاف والے سب آپس میں تقسیم ہے، عمران خان کو پتہ ہے ان کے لوگ بک گئے، پی ٹی آئی کا ملک گیرتو کیا ملک ’کھیر‘بھی احتجاج نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کو کورٹ مارشل کے بعد سزا ہوگی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، اب پاکستان آگے بڑھے گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1168072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش