0
Wednesday 23 Oct 2024 01:55
کھوکھر فیملی مسلم لیگ نون کا فخر ہے

کھوکھر فیملی نون لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف

کھوکھر فیملی نون لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے صدر مسلم لیگ نون لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صدر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ لاہور فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کھوکھر فیملی مسلم لیگ نون کا فخر ہے جن کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، کھوکھر برادران ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مشکل دورمیں پارٹی کا بہترین انداز میں ساتھ دیا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ سیف کھوکھر اور فیصل ایوب کھوکھر تنظیم کے امور بہترین اندازمیں چلا رہے ہیں، فیصل ایوب کھوکھر بطور سپورٹس منسڑ بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں، نواز شریف نے پنک گیمز کے کامیاب انعقاد اور کھیلتا پنجاب پر فیصل ایوب کھوکھر کو شاباش بھی دی۔ صدر مسلم لیگ نون لاہور سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں اور آپ نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں، آپ کی راہنمائی کے مطابق عوام کی خدمت کر رہے ہیں، آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اور ہمارا فخر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1168071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش