QR CodeQR Code

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے، خواجہ آصف

23 Oct 2024 00:53

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی، ہم نے طےکیا ہے کہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی، ہم نے طے کیا ہے کہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی عدلیہ میں ہی رہیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ایک ووٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں آیا، دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1168064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168064/نامزد-نہ-ہونے-والے-ججز-بھی-عدلیہ-میں-ہی-رہیں-گے-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com