0
Sunday 20 Oct 2024 13:57

اچھا ہوتا اگر ایس سی او اجلاس میں مودی خود شرکت کرتے، نواز شریف

اچھا ہوتا اگر ایس سی او اجلاس میں مودی خود شرکت کرتے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف پاک بھارت تعلقات کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی خود اسلام آباد آتے، وہ اس بات کی بھی پرجوش خواہش رکھتے ہیں کہ، چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔ نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ کی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد کو ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 75 سال کھوئے ہیں، اب (ہمیں) اگلے 75 سالوں کے بارے میں سوچنا چاہئے، پڑوسی بدلے نہیں جا سکتے، اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہئے، دونوں طرف گلے شکوے ہیں، ماضی کو دفن کر دیں، بات ایسے ہی بڑھتی ہے بات جاری رہے تو ختم نہیں ہوتی، اگر اجلاس میں شرکت کیلئے خود مودی تشریف لاتے تو بہت اچھا ہوتا۔

اس موقع پر موجود والد کے پاس بیٹھی مریم نواز نے بھارت جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی آمد خوشگوار سرپرائز، واجپائی کا دورہ لاہور آج بھی یاد، بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی، مجھے کرتارپور کے دورے کے دوران بھارتی زائرین سے بہت پیار ملا، میں بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی۔ نواز شریف نے کہا کہ صرف پنجاب ہی کیوں؟ ہماچل، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی جائیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کیلئے بھارت کی معروف خواتین صحافیوں جن میں ایڈیٹرز، کالم نگار اور ٹی وی اینکرز بھی شامل تھیں، جنہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کا احوال تفصیل کیساتھ اپنے اپنے جریدوں میں تحریر کیا ہے، جسے نہ صرف بھارتی میڈیا میں بلکہ بعض دیگر ممالک کی ویب سائٹ پر بھی نقل کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1167525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش