0
Sunday 20 Oct 2024 22:30

ایم کیو ایم کا گیس ٹیرف میں اضافہ واپس لینے، بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا گیس ٹیرف میں اضافہ واپس لینے، بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے زائد بل اور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی دن کے اوقات میں بھی بالخصوص مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، جو کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو مفلوج کر دینے کے مترادف ہے، اُس پر خودساختہ بنائے ٹیرف کی مد میں جبری وصولیوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ محصولات کی مد میں کھربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروانے والے شہر کے ساتھ سلوک ناروا رکھے جانا سمجھ سے بالاتر ہے، معاشی دارالخلافہ میں بنیادی ضروریات زندگی کو غریب کی دسترس سے دور کرنا کسی مشترکہ اتفاق رائے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز ٹیرف میں اضافے کو فی الفور واپس لے کر شہر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے۔
خبر کا کوڈ : 1167584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش