0
Sunday 20 Oct 2024 22:57

سعودی صیہونی میڈیا العربیہ کی اسرائیل کے 401ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

سعودی صیہونی میڈیا العربیہ کی اسرائیل کے 401ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کے طرفدار سعودی میڈیا نیٹ ورک العربیہ نے اپنے خاص صیہونی ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے 401ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر اور تین دیگر سینئر افسران کی شمالی غزہ میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سعودی میڈیا کے علاوہ دیگر باخبر ذرائع نے بھی غزہ میں مزاحمتی جنگجوؤں کے حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی افسران بشمول بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کیخلاف فلسطینی مظلومین کے مخالف ایک دوسرے سعودی خبر رساں ادارے الحدث نے بھی شمالی غزہ میں چار سینئر اسرائیلی افسران بشمول بکتر بند بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ العربیہ نے پہلے دن سے ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خلاف دشمنانہ کوریج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یاد رہے العربیہ نیوز نیٹ ورک نے مستقل طور پر اسرائیلی فوجی حکام کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیے ہیں، سعودی میڈیا نہایت بے شرمی اور ڈھٹائی کیساتھ صیہونی پروپیگنڈا مہم کا حصہ بنا ہوا ہے۔ صیہونی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ 401ویں بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر ایک بکتر بند گاڑی کے اندر تھا جسے جبالیہ میں مزاحمتی مجاہدین نے بم سے نشانہ بنایا۔ صیہونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی کمانڈروں کو شمالی غزہ میں بارودی سرنگ کے گھات لگا کر نشانہ گیا۔ اس کاروائی میں القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے ایک سینئر صیہونی افسر کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ قسام بریگیڈز نے پہلے ہی شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ کے بلاک 2 میں دو اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1167587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش