0
Sunday 20 Oct 2024 22:05

کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنیوالے خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنیوالے خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت نذر اور ام سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، خاتون ملزمہ  فلائٹ نمبر IA432 کے ذریعے عراق جا رہی تھی، ملتان سے تعلق رکھنے والی ملزمہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا، جبکہ ملزم نذر فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں کسی قسم کی سیکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1167577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش