0
Monday 21 Oct 2024 00:21

ترکیہ میں سید عباس عراقچی اور حماس کے سیاسی راہنماؤں کی ملاقات

ترکیہ میں سید عباس عراقچی اور حماس کے سیاسی راہنماؤں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترکیہ کے دورے کے موقع پر حماس کے سیاسی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایک بات سب کو معلوم ہونی چاہیے اور وہ یہ ہے کہ شہید سنوار کی شہادت اور دیگر بہت سی شہادتوں کے بعد بھی حماس زندہ ہے، اپنی جگہ باقی اور فلسطین کی ایسی حقیقت ہے جس کو نہ کوئی ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی نظرانداز کرسکتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ایک وفد کے ہمراہ ترکیہ کے دورے پر ہیں، سنیچر 19 اکتوبر کی شام حماس کے سیاسی راہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک بات سب کو معلوم ہونی چاہیے کہ شہید سنوار کی شہادت اور دیگر بہت سی شہادتوں کے بعد بھی حماس زندہ ہے، اپنی جگہ باقی اور فلسطین کی ایسی حقیقت ہے جس کو نہ کوئی ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی نظرانداز کرسکتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک برس میں اپنی پوری کوشش کر لی، 50 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا، بہت سے گھروں کو منہدم کردیا اور بے انتہا جرائم کا ارتکاب کیا لیکن سب جانتے ہیں کہ اپنا کوئی مقصد پورا نہیں کر سکی اور کبھی پورا کر بھی نہیں سکے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس پہلے سے زیادہ توانا اور زندہ ہے اور اپنے دوست علاقائی ملکوں کے ساتھ اس کی مشاورتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حماس کے راہنماؤں نے گزشتہ روز ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور آج میرے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ حماس کے راہنماؤں کی سیاسی مشاورتیں جاری ہیں اور یہ تحریک پہلے سے زیادہ استحکام کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش