0
Sunday 20 Oct 2024 23:38

آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ سے منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت پر شہید بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے رولنگ دی کہ اجلاس رات 11 بجکر 55 منٹ پر ملتوی کیا جائے گا، اجلاس دوبارہ 21 اکتوبر 12 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی میں 20 اور 21 اکتوبر کو معمول کی کارروائی معطل کی گئی تھی، نوید قمر نے تحریک پیش کی تھی، جسے ایوان نے منظور کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1167596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش