0
Sunday 20 Oct 2024 23:56

صیہونی فوجیوں کے بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی، حماس

صیہونی فوجیوں کے بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی، حماس
اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر راہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر ہفتے کی رات صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں نے دکھا دیا کہ صیہونی نئے دور کے ہٹلر اور نازی ہیں۔ الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سینیئر راہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پوری دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1167591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش