0
Tuesday 8 Oct 2024 11:37

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی  انتظامات کیے جائیں۔ فارن نیشنلز کی سکیورٹی کیلئے تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے انٹیلی جنس شیئرنگ ایس او پیز پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے سول سیکرٹریٹ میں امن و امان بارے اعلیٰ سطح  کے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
 
اجلاس کے دوران صوبہ بھر امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کو شکنجے میں لانے کیلئے موثر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ اس دوران تمام نجی ہوٹلز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے منسلک ہونا لازم قرار دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ یقینی بنائیں کہ تمام نجی ہوٹلز ہوٹل آئی سافٹ کے سرکاری پورٹل سے منسلک ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1165121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش