0
Saturday 21 Dec 2024 17:55

ایران قونصلیٹ کراچی میں شب یلدا کی تقریب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں شب یلدا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی غیر مادی ورثے کی علامت "شب یلدا" کو کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں شاندار طریقے سے منایا گیا۔ یہ تقریب سال کی طویل ترین رات کے جشن کے ساتھ ساتھ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد کی گئی، جو مسلم خواتین کے لیے مثالی کردار کی علامت ہیں۔ اس ثقافتی تقریب کے دوران سی ای بی او (CEBO) کے زیرِ اہتمام پاکستانی کاروباری خواتین کے درمیان کھانے پکانے کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں 100 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس تقریب میں شرکت کرکے اسے مزید خوبصورت بنایا اور کراچی میں مقیم ایرانی کمیونٹی کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران گہرے ثقافتی رشتے اور جغرافیائی قربت کے حامل ہیں، پاک ایران تعلقات مضبوط بنانے میں ایرانی قونصل جنرل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1179622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش