0
Monday 7 Oct 2024 10:11

اگر صیہونیوں نے مزید کوئی غلطی کی تو سخت جواب آئے گا، جنرل سید عبدالرحیم موسوی

اگر صیہونیوں نے مزید کوئی غلطی کی تو سخت جواب آئے گا، جنرل سید عبدالرحیم موسوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل "سید عبدالرحیم موسوی" نے کہا کہ اِن دنوں آپ دیکھ رہے ہیں کہ صیہونی اپنے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے "حزب‌ الله" کی تیسری سطح تک کی قیادت کو ختم کر دیا۔ لیکن ہمارے مشاہدے میں آیا کہ حزب‌ الله نے گزشتہ روز کئی مہلک کارروائیاں انجام دیں۔ اس سے پہلے بھی صیہونیوں کو حزب‌ الله کے دردناک حملوں کو سامنا رہا۔ آئندہ بھی انہیں حزب‌ الله کے سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سید حسن نصر الله کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر یقینی ہے کہ جنہوں نے بھی سیدِ مقاومت کو نشانہ بنا کر مزاحمت اور دنیا کے حریت پسندوں کا دل رنجیدہ کیا ہے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جلد ہی انتقام لیا جائے گا۔ 

جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اگر آپریشن وعدہ صادق2 کے بعد بھی صیہونی دشمن باز نہ آیا تو سخت اور ہولناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کہا اس پر عمل کیا بالکل ویسے ہی جیسے سیدِ مقاومت نے جو کہا اس پر عمل کیا۔ ہم نے جو کچھ بھی کہا وہ رہبر معظم انقلاب کی اطاعت میں کہا اور ہم جو بھی کریں گے وہ رہبر معظم کی اطاعت میں ہی کریں گے۔ ممکن ہے کہ ہمیں کچھ دیر صبر کرنا پڑے، تحم٘ل کی تلخی برداشت کرنی پڑے لیکن ہم ضرور اپنا وظیفہ انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی چیف آف آرمی سٹاف کے یہ بیانات اس وقت میڈیا کی زینت بنے جب حالیہ جمعے کے روز انہوں نے تہران میں شہید سید حسن نصر الله کے رسم قُل میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے رہبر معظم انقلاب کی امامت میں نماز جمعہ بھی ادا کیا۔ رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے اس جمعے کو "جمعۃ النصر" کا نام دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1164887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش