0
Monday 7 Oct 2024 09:55

اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحدہ ایمانی، سفارتی اور اخلاقی جدوجہد وقت کی ضرورت ہے، ثمینہ سعید

اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحدہ ایمانی، سفارتی اور اخلاقی جدوجہد وقت کی ضرورت ہے، ثمینہ سعید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل غزہ کی جنگ کو فلسطین کے بعد لبنان، مصر، ایران اور یمن تک پھیلا چکا ہے، امت مسلمہ کے حکمران آنکھیں بند کیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اہل غزہ کی استقامت اور جرآت  کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کی بے حسی امت مسلمہ کی وحدت پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے جے آئی یوتھ ویمن لاہور کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ سے بھرپور یکحہتی کیلئے رواں ہفتے ملک بھر میں غزہ ملین مارچ رکھے گئے۔  آج اہل غزہ کی تحریک مزاحمت کو ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی دارالحکومت کیساتھ ساتھ پورے ملک میں بھی اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جا رہا۔ تمام پاکستانی مرد وخواتین اور بچے گھروں سے نکل فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
 
ناظمہ صوبہ پنجاب نازیہ توحید نے کہا کہ اہل لاہور خصوصاً نوجوانوں کے دل اہل غزہ کے غم میں نڈھال ہیں، موجودہ حالات میں غزہ میں مسلمانوں کی حالت زار سے بڑھ کر کوئی مسلہ اہم نہیں، صہیونیوں کی  بدترین دہشتگردی کو ایک سال ہو جکا ہے، غزہ میں45 ہزار فلسطینی مسلمانوں کی شہادت نے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ اہل فلسطین کی حمایت کی اور بڑے بڑے اجتماعات اور انفرادی اظہاررائے میں اہل فلسطین کی جرات کو سلام پیش کیا اور آج بھی پاکستانی عوام کے دل اہل فلسطین کیلئے مضطرب ہیں۔ امیر لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہاکہ ارض مقدس فلسطین کا دفاع صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت پر فرض ہے، یہ آج ماہیں بہنیں بیٹیاں روڈ پر اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی اورعالمی مردہ ضمیروں کو جگانے کی کوشش کیلئے نکلی ہیں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائزریاست قرار دیا تھا۔
 
مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ غزہ قید خانے میں تبدیل ہوچکا ہے، نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے، انسانی حقوق پر واویلا کرنیوالی تنظیمیں 45ہزار ہلاکتوں پر دم سادھے بیٹھی ہیں۔ ریلی میں فلسطینی بھائیوں، خواتین کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان، طالبات اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں بینرز، پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ فضا میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئےغبارے چھوڑے گئے اور سائن بھی کیے گئے، شرکا نے 20 میٹر لمبا فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1164872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش